Uncategorized

آخری سانس تک مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کی حمایت کرتے رہیں گے، علامہ ملازم نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ ملازم حسین نقوی نے مرید کے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کیلئے آخر سانس تک صدائے احتجاج بلند کرتے رہیں گے، یہ ہمارا مذہبی فریضہ اور عین عبادت ہے۔

یوم القدس کو متنازعہ بنانیوالے صہیونی و امریکی آلہ کار ہیں جو ان کے ٹکروں پر پلتے ہیں، کشمیر اور فلسطین میں فرزندان توحید عالم کفر کے مقابلے میں سینہ سپر ہیں، مظلومین جہاں سے منسوب اس دن کو متنازعہ بنانا اسرائیل، امریکہ اور بھارت کی خوشنودی حاصل کرنا ہے، جو مسلمانوں کو نسل کشی میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ قوم ہر ظالم کیخلاف اور ہر مظلوم کی حمایت میں بلا رنگ و نسل و مذہب سینہ سپر رہی ہے، ہم قبلہ اول کو فراموش کرنیوالوں کو مسلم امہ کا دشمن تصور کرتے ہیں، پنجاب بھر میں یوم القدس کی مناسبت سے ان شاءاللہ ایک ہزار سے زائد جلوس برآمد ہونگے، انتظامیہ ان مظلومین جہاں کی حمایت میں نکلنے والے جلوسوں کو تحفظ فراہم کرئے اور ان جلوسوں کے راستے میں خلل نہ ڈالے، ہم اس دن کو دینی فریضہ سمجھ کر مناتے ہیں اور یہ ہماری ماہ صیام میں عبادت کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا غاصب صہیونی و مغربی طاقتیں دنیا میں پے درپے شکست سے دوچار ہو رہے ہیں، ان شاءاللہ وہ دن دور نہیں کہ جلد ہی مسلم امہ ظالموں کے قبضے سے قبلہ اول کو آزاد کرائیں گے اور ان شاءاللہ اسرائیل اور امریکہ کی نابودی کا منظر جلد ہم اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button