Uncategorized

مرکزی القدس ریلی کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امام خمینی کے فرمان پر دنیا بھر کے غیور مسلمان جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس کے عنوان سے مناتے ہیں جس میں اسرائیل سے نفرت اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں القدس ریلیاں نکالی جاتی ہیں، پاکستان کی مرکزی القدس ریلی کراچی میں نکالی جاتی ہے جو نماٗش چورنگی سے شروع ہو کر تبت سینٹر پر جلسے کی صورت اختیار کرلیتی ہے جہاں مرکزی قائدین کے خطابات کے بعد امریکہ و اسرائیل کے پرچم نظر آتش کیے جاتے ہیں۔

مرکزی القدس ریلی ’’تحریک آزادی القدس‘‘ کے تحت نکالی جاتی ہے جس میں آئی ایس او، ایم ڈبلیو ایم، آئی او اور اصغریہ آرگنائزیشن سمیت دیگر تنظیمیں شامل ہیں۔ ریلی میں بچوں اور خواتین کے دستے بھی موجود ہوتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ القدس سے متعلق مختلف ماڈلز بھی تیار کیے جاتے ہیں۔ سکائوٹس کے چاق و چوبند ستے اپنی خدمات فراہم کررہے ہوتے ہیں۔

مرکزی القدس ریلی شام چار بجے نمائش چورنگی سے شروع ہوگی۔ اختتامی جلسے سے مرکزی خطاب مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ علی رضا رضوی، مجلس علمائے شیعہ پاکستان کے سربراہ علامہ مرزا یوسف حسین اور آئی ایس او کے مرکزی صدرفرمائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button