Uncategorized

کراچی، پاراچنار دھماکوں کیخلاف نماز عید کے اجتماعات کے بعد ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے احتجاجی مظاہرے

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے جمعۃ الوداع کو پاراچنار میں ہونے والے دھماکوں اور 100 سے زائد شہادتوں کے خلاف انچولی، ملیر، جعفر طیار، گلبرگ، نیو رضویہ، عباس ٹاؤن، گلبہار، گلستانِ جوہر، سولجربازار، اورنگی ٹاون، بلدیہ ٹاون، محمود آباد اور رضویہ فیز 1 سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں نمازِ عید کے اجتماعات کے دوران احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ احتجاجی مظاہروں سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ صادق رضا تقوی، علامہ نعیم الحسن، علامہ صادق جعفری، علامہ احسان دانش اور علامہ عاشق حسین سمیت دیگر علماء کرام نے شرکت کی اور مظاہرین سے خطاب کیا۔ اس موقع پر علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ پاراچنار میں ہونے والے دھماکے اور انسانی جانوں کے ضیاع کی شدید مذمت کرتے ہیں، جمعۃ الوداع کے روز ہائی الرٹ کے باوجود کیسے اتنا بڑا سانحہ رونما ہوا، پاراچنار کے مظلوموں کے حق میں کوئی بولنے والا نہیں ہے، جس قوم کا یہ حال ہو جائے، وہاں دشمن گھر میں داخل ہوکر مارتا ہے، اگر حکومت نے گذشتہ دھماکوں پر ایکشن لے لیا ہوتا تو آج اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاراچنار میں جاری دھرنے کے شرکاء کے مطالبات کو فوری تسلیم کیا جائے اور دھرنے کے شرکاء پر فائرنگ کرنے والے ایف سی اہلکاروں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button