Uncategorized

ہم پاراچنار کو غزہ اور مقبوضہ کشمیر نہیں بننے دینگے، ناصر شیرازی

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مجلس وحدت مسلمین لاہور کے زیراہتمام لاہور پریس کلب کے باہر پاراچنار سانحے اور اس کے بعد کرم ایجنسی میں جاری دھرنے کی حمایت میں علامتی دھرنا دیا گیا۔ دھرنے میں خواتین، بچے، نوجوان اور بزرگ افراد کی کثیر تعدا نے شرکت کی۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور سول سوسائٹی نے بھی اظہار یکجہتی کیلئے دھرنے میں شرکت کی۔ دھرنے کے شرکاء حکومتی بے حسی کیخلاف شدید غم غصے کا اظہار کرتے رہے۔ دھرنے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی اور سیکرٹری جنرل لاہور علامہ حسن ہمدانی نے کی۔ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ناصر شیرازی نے کہا کہ یہ ہمارے ملک بھر میں علامتی دھرنے ہیں، جو چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں جاری ہیں، پاراچنار کے مظلومین کی حمایت میں لندن، امریکہ سمیت پورپی ممالک میں بھی احتجاجی مظاہرے شروع ہو چکے ہیں، اگر مطالبات میں من و عن منظوری و عملدرآمد نہ ہوا تو بعید نہیں یہ مظاہرے اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہر شہر گاؤں گاؤں شروع ہو جائیں۔

انہوں نے کہا ہم پاراچنار کو غزہ اور مقبوضہ کشمیر نہیں بننے دینگے، پاراچنار میں دھماکے پاکستان کی دفاعی فرنٹ لائن پر حملہ ہیں، پاراچنار کو کمزور کرنیوالے دراصل پاکستان کی سلامتی کے دشمن ہیں، نواز شریف نے پاراچنار کے مظلومین کو نظر انداز کر کے 5 کروڑ پاکستانی ملت جعفریہ کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے، ہم اپنے مطالبات سے کسی بھی صورت پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، مظلومین کی داد رسی تک سڑکوں پر بیٹھے رہیں گے، ہم نے پاکستان بنایا تھا اور ان شاءاللہ اس مادر وطن کو ہم ہی بچائیں گے، ملک دشمنوں کو بے نقاب کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ علامہ حسن ہمدانی نے کہا کہ ن لیگ نے شیعہ قوم کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ ہم تمہاری نسل کشی میں قاتلوں کیساتھ کھڑے ہیں، ہم ان شاءاللہ اس کا جواب عوامی طاقت سے آنیوالے الیکشن میں ووٹ کے ذریعے دینگے، نواز شریف وفاق میں اور شہباز شریف پنجاب میں ہم سے انتقام لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگی ظالم حکومت سن لے مکتب اہلیبیت ؑ کو یزید جیسے ظالم و فاسق فاجر حکمران ختم نہیں کر سکا تو تم اور تمھارے سرپرست آل سعود ان شاءاللہ جلد رسوا ہو جائیں گے، ملت تشیع پر پاکستان میں ہونیوالے مظالم کے ذمہ دار آل شریف اور آل سعود ہیں، ہم سعودی پراکسی وار کو مادر وطن میں امپورٹ نہیں کرنے دینگے، آل شریف اس وقت سے ڈریں کہ مظلومین کے ہاتھ ان کے گریبان تک پہنچیں گے، اس وقت نہ کوئی قطری بچا سکے گا نہ ہاؤس آف سعود، پھر فیصلہ عوام کا ہوگا، ہم پُرامن اور مہذب انداز میں اپنی مظلومیت کا اظہار کر رہے ہیں، ہمیں راست اقدام اُٹھانے پر مجبور نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا ہم علامہ راجہ ناصر عباس کے حکم کے منتظر ہیں، وہ پاراچنار میں مظلومین کیساتھ سڑک پر بیٹھے ہیں، ان کے حکم کے بعد پورے ملک میں دمادم مست قلندر کرنے کیلئے ہم کمر بستہ تیار ہیں، ہم پاراچنار کے مظلومین کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button