Uncategorized

ثمر عباس زیدی بھاری اکثریت سے مجلس وحدت مسلمین ضلع وسطی کے سیکریٹری جنرل منتخب

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )مجلس وحدت مسلمین ضلع وسطی کے سیکریٹری جنرل زین رضا رضوی کے مستعفی ہونے اور بعد ازاں بحیثیت سیکریٹری خیرالعمل فاؤنڈیشن کراچی منتخب ہونے کے بعد مجلس وحدت مسلمین ضلع وسطی کی شوریٰ کا اجلاس مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹرل جنرل میثم عابدی کی صدارت میں منعقد ہ ہوا جس میں مجلس وحدت مسلمین ضلع وسطی کے سابق سیکریٹری سیاسیات سید ثمر عباس زیدی بھاری اکثریت سے آئندہ دو سال کے لئے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے-

زرائع کے مطابق مجلس وحدت مسلمین ضلع وسطی کی شوریٰ کا اجلاس مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹرل جنرل میثم عابدی کی زیرِ صدارت ڈویژن آفس انچولی بلاک 20 میں منعقد ہ ہوا جس میں مجلس وحدت مسلمین ضلع وسطی کےتمام یونٹس نے بھرپور شرکت کی، جبکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی کوآرڈینیٹر برائے تنظیم سازی شفقت لانگاہ خصوصی طور پر ضلعی شوریٰ کے اجلاس میں شریک ہوئے۔اس سے قبل مجلس وحدت مسلمین ضلع وسطی کے نئے سیکرٹری جنرل کے لئے دو نام پیش کئے گئے، جن میں سابق ضلعی ڈپٹی سیکریٹری جنرل عسکری رضوی اور سابق ضلعی سیکریٹری سیاسیات سید ثمر عباس زیدی کے نام شامل تھے۔مجلس وحدت مسلمین ضلع وسطی کی شوریٰ کے اراکین نے اکثریت رائے سےسید ثمر عباس زیدی کو آئندہ دو سال کے لئے سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی کوآرڈینیٹر شفقت لانگاہ نے نو منتخب سیکرٹری جنرل سے حلف لیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع وسطی کے منتخب ہونے والے سیکرٹری جنرل سید ثمر عباس زیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ انشاء اللہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں مستضعفین کے حقوق اور ظالموں کے خلاف ہر وقت میدان میں رہے گی۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع وسطی کی شوریٰ کے اجلاس و تنظیم سازی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی کوآرڈینیٹر شفقت لانگاہ نے خصوصی شرکت کی جبکہ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل میثم عابدی،ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مبشر حسن،ڈویژنل رہنماء سید زین رضا رضوی اور کاظم عباس کے علاوہ دیگر ضلعی رہنمائوں،ضلعی شوریٰ کے اراکین اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button