Uncategorized

مہدی برحق کانفرنس، ایم ڈبلیو ایم پنجاب کی رابطہ مہم تیز

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین لاہور کی اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں 6 اگست کو منعقدہ اجتماع کیلئے رابطہ مہم اور کارنر میٹنگز جاری ہیں، سنٹرل پنجاب سے ریکارڈ تعداد میں کارکنان شریک ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری روابط رائے ناصر علی نے صوبائی کانفرنس کمیٹی کے اراکین کو اجلاس میں بریفنگ کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا ہمارے تمام شرکاء اپنی مدد آپ کے تحت اس اجتماع میں شریک ہونگے، اجتماع کے حوالے سے سنٹرل پنجاب کے تمام اضلاع کے کارکنان مسلسل کارنر میٹنگز اور ڈور ٹو ڈور رابطہ مہم میں مصروف ہیں، ان شاء اللہ 6 اگست کو سنٹرل پنجاب سے مثالی شرکت کو یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سنٹرل پنجاب سے علمائے کرام، ذاکرین، مشائخ کی کثیر تعداد شریک ہونگے، مجلس علمائے امامیہ، مدارس جعفریہ پاکستان، مختلف ماتمی انجمنیں، عمائدین شہر کی بڑی تعداد اس عظیم الشان اجتماع میں شریک ہونگے، اسلام آباد جلسہ گاہ میں ایم ڈبلیو ایم یوتھ ونگ سنٹرل پنجاب کی جانب سے میڈیکل کیمپ، شرکاء کی رہنمائی کیلئے موٹروے سے جلسہ گاہ تک مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپس کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ اجلاس میں اجتماع کے حوالے سے رابطہ مہم پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات سید حسن کاظمی نے کہا کہ ان شاء اللہ 6 اگست کا جلسہ دہشتگردی اور کرپٹ مافیا کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا۔ اجلاس میں رانا ماجد علی، سید حسین زیدی، زاہد مہدوی، نقی مہدی، سید سجاد نقوی، سید حسن کاظمی سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button