Uncategorized

یمن میں مساجد پر حملے کرنے والے مسلمان نہیں ہوسکتے، علامہ نیاز نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)   علامہ قاضی نیاز حسین نقوی  مرکزی نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان و ملی یکجہتی کونسل نے نیوزی لینڈ اور یمن میں مساجد پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی عالمی مسئلہ بن چکا ہے، اس طرف توجہ نہ دی گئی تو پوری دنیا میں بدامنی کا راج ہوگا۔ مسجد اللہ کا گھر ہے جہاں خالق کائنات کی عبادت کیساتھ لوگوں کی تربیت کا بھی اہتمام ہوتا ہے، اسلام امن کا داعی ہے جس نے کسی بھی مذہب کیخلاف دہشتگردی یا نفرت کا اظہار نہیں کیا اسلام نے ہمیشہ تحمل اور برداشت کا درس دیا ہے، پیغمبر اکرم کے دور میں مسلمانوں کے یہودیوں اور مسیحیوں کیساتھ اچھے تعلقات رہے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی پھیلانے والے استعماری ایجنٹ ہیں، نیوزی لینڈ جیسے پر امن ملک میں دہشتگردی کا ہونا واضح کرتا ہے کہ یہ منصوبہ بندی کے تحت مذاہب کو آپس میں لڑانے کی سازش کی جا رہی ہے، جس کے پیچھے امریکی اور اسرائیلی ایجنسیاں ہیں۔

علامہ قاضی نیاز نقوی نے کہا کہ اسلام کے ماننے والے دہشتگرد نہیں ہو سکتے، اسی طرح امید کرتے ہیں کہ مسیحی قیادت بھی دہشت گردوں سے برات کا اظہار کرے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ یمن میں دہشت گردی پھیلانے والے کون ہیں ؟ مسجدوں پر حملے کرنے والے مسلمان نہیں ہوسکتے۔ اللہ تعالیٰ کے گھر پر حملہ اور معصوم لوگوں کی جانیں لینے والے ظالم کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔ان کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے۔ بدامنی کے حالات کے پیش نظر او آئی سی اور اقوام متحدہ کو ان دونوں واقعات کا نوٹس لینا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button