Uncategorized

علامہ حسن ترابی اتحاد امت کے داعی تھے، احیائے شہداء کانفر نس سے مقررین کا خطاب

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)شہید حسن ترابی فاو نڈیشن کی جانب سے  علامہ حسن ترابی کی 11ویں برسی کے سلسلے میں احیائے شہداء کانفر نس نمائش چورنگی پر منعقد ہوئی جس میںعلامہ امین شہدی،علامہ عباس کمیلی، جماعت اسلامی کے نائب امیر اسد اللہ بھٹو،شیعہ علماء کو نسل  کےعلامہ ناظر عباس تقوی ،مجلس وحدت مسلمین کےعلامہ احمد اقبال، علامہ مرزا یوسف حسین اور دیگرعلماءنے شر کت کی،صدارتی خطاب میں  علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ علامہ حسن ترابی اتحاد  امت کے داعی تھے مرتے دم تک انہوں نے اتحاد بین مسلمین کی کوششوں کو جاری رکھا اُن کی کاوشوں کو ملت جعفر یہ اور دیگر مسلک کبھی فراموش نہیں کر سکتے، اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ حسن ترابی کسی ایک فرقے کا نہیں بلکہ امت مسلمہ کا عالم تھا اُن کی پوری زندگی کا مقصد اللہ کے دین اور امت رسولؐ کی سرفرازی تھی، متعدد حملوں کے بعد بھی حسن ترابی اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہوئے اور شیعہ سنی اتحاد کیلئے کوششیں جاری رکھیں،علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا شہید حسن ترابی کی شہادت کے بعد دشمن یہ سمجھ رہا تھا کہ وہ اپنے عزائم میں کامیاب ہوگیا لیکن حسن ترابی نے اتحاد کا جو پیغام ملت کو دیا وہ پیغام آج بھی شیعہ اور سنی کے درمیان نظر آتا ہے آج کی اس کانفرنس نے ثابت کردیا کہ پاکستان میں شیعہ سنی کا کوئی جھگڑا نہیں،علامہ عباس کمیلی کا کہنا تھا اگرچہ آج شہیدحسن ترابی ہمارے درمیان موجود نہیں ہیں لیکن اُن کی یاد آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں شہید نہایت فعال اور قومی رہنماء تھے ہر محاز پر ڈٹ جانے والے اور بڑے سے بڑے آمر کے سامنے سینہ سپر رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button