Uncategorized

آئی ایس او نے نمائش تا امریکی قونصلیٹ ریلی کا اعلان کردیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیانات کے خلاف آئی ایس او کراچی ڈویژن نے نمائش تا امریکی قونصلیٹ ’’امریکہ مردہ باد و تحفظ پاکستان ریلی‘‘ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس او کراچی ڈویژن کا ہنگامی اجلاس الصطفیٰ ہاؤ س کراچی میں منعقد ہوا ، اجلاس کی صدارت آئی ایس او کراچی ڈویژن کے صدر اویس زیدی اور مرکزی سیکریٹری فنانس میثم علی نے کی ۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اویس زیدی کا کہناتھا کہ امریکی صدر کا بیان پاکستان کی بنیادی اور نظریاتی سرحدوں پر حملہ ہے ۔

اجلاس کے فوراََ اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اویس زیدی نے 27اگست بروز اتوار نمائش تاامریکی قونصلیٹ احتجاجی ریلی بعنوان "مردہ بادامریکہ وتحفظ پاکستان ریلی” کا اعلان کیا۔اُ ن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی ہرزہ سرائی کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button