Uncategorized

عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی قربانی کا عمل جاری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عید الاضحیٰ کے دوسرے روز بھی فرزندانِ توحید بڑی تعداد میں سنتِ ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے اپنے مویشی قربان کررہے ہیں، شہر قائد میں آلائشیں اٹھانے کا عمل سست روی کا شکار ہے۔

ملک بھر میں سنتِ ابراہیمی پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری ہے جو لوگ جانور خرید چکے ہیں وہ قربانی کی سنت انجام دے رہے ہیں اور جو لوگ ابھی تک جانور نہیں خرید پائے وہ مویشی منڈیوں میں موجود ہیں۔ عید کے دوسرے دن مویشی منڈیوں میں جانوروں کے ریٹ مناسب حد تک گر چکے ہیں اور وہ لوگ جو بے تحاشہ مہنگائی کے سبب قربانی کا جانور خرید نے میں دشواری محسوس کررہے تھے وہ با آسانی جانور خرید نے میں کامیاب ہورہے ہیں۔ آج اور کل سنتِ ابراہیمی پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری رہے گااور مسلمان اپنے رب کے حضور قربانی پیش کریں گے۔

شیعہ نیوز کے قارئین کو شیعہ نیوز کی ٹیم کی جانب سے عید مبارک

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button