Uncategorized

رانا ثنا اللہ کا فرقہ وارانہ کردار ملکی سلامتی کیلئے خطرہ بنتا جا رہا ہے، اسد نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد نقوی نے کہا ہے کہ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا متعصبانہ کردار ملکی سلامتی کیلئے خطرہ بنتا جا رہا ہے، رانا ثناء اللہ کھلم کھلا فرقہ واریت پھیلا رہا ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ججز کے مسلک کو نشانہ بنا کر باقر نجفی رپورٹ کا متنازعہ بنانے کی کوشش صوبائی وزیر قانون کے گھناؤنے کردار کو واضح کرنے کیلئے کافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ کو مسلک کے نام پر تقسیم کرنے کی اس کوشش پر سپریم کورٹ کو از خود نوٹس لینا چاہیے۔ پنجاب کی صوبائی کابینہ میں رانا ثناء اللہ وہ وزیر ہے جس کے کالعدم دہشتگرد تنظیموں سے سب سے زیادہ گہرے اور ذاتی تعلق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باقر نجفی رپورٹ کی بنیاد پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو اپنے گرد گھیرا تنگ ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے، اس لیے وہ اس کو روکنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔ پاکستان میں ہونیوالے انتہا پسندی کے واقعات میں ملوث دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی رانا ثناء اللہ جیسے لوگ کر رہے ہیں، یہ عناصر ملکی ترقی و استحکام کے دشمن ہیں، ان کیخلاف ملک سے غداری کے مقدمات کا اندراج ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اعلی عدلیہ کے جج کا تعلق مخصوص مسلک سے ظاہر کے رانا ثنا اللہ کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں، انہیں اس حقیقت کو بھی پیش نظر رکھنا چاہیے کہ قیام پاکستان کے روح رواں قائداعظم محمد علی جناح اور تحریک پاکستان میں اپنا پیسہ پانی کی طرح بہانے والے نواب آف محمود آباد سمیت متعدد اہم شخصیات کا تعلق اسی مسلک سے تھا۔ انہوں نے کہا رانا ثناء اللہ فرقہ واریت پھیلانے کا کوئی موقعہ ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، ایسا شخص کا وزارت کے اہم منصب پر براجمان رہنا ملکی سلامتی کیلئے خطرہ ہے، پنجاب حکومت کو چاہیے کہ رانا ثناءاللہ کو فوراً کابینہ سے الگ کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button