مشرق وسطی

آل خلیفہ کی جانب سے مساجد میں اسرائیل مخالف بیانات پر پابندی کا انکشاف

اسرائیلی اخبار دی ٹائمز آف اسرائیل نے بتایا ہے کہ آل خلیفہ کے حکم پر بحرین کی مساجد میں اسرائیل مخالف بیانات اور خطبوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور حکم پر عمل نہ کرنیوالوں کیخلاف سختی سے نمٹنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک مسلمان ملک میں اسرائیل جیسی غاصب اور ناجائز حکومت کیخلاف بولنے پر پابندی کی بنیادی وجہ بحرین اور اسرائیل کے درمیان دن بدن گہرے ہوتے ہوئے تعلقات ہیں۔

آل خلیفہ کی جانب سے اسرائیل کے لئے نرم گوشہ کے باعث دونوں ممالک پہلے کی نسبت آج ایک دوسرے سے بہت ہی قریب ہیں۔

عرصہ پہلے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ آل خلیفہ نے اپنی بادشاہت بچانے کیلئے اسرائیلی فوجی دستے بحرین پہنچ گئے ہیں جبکہ دوسری جانب اس ملک میں اہل تشیع مکتب کو نہایت ظلم و تشدد سے کچلا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button