شیعہ لاپتہ افراد کا معاملہ شدت اختیار کرگیا، جیل بھرو تحریک کا آغاز
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) غیر قانونی طور پر گرفتار اور لاپتہ کئے گئے شیعہ جوانوں کی بازیابی کے لئے ان کے لواحقین گزشتہ کئی روز سے احتجاج کر رہے ہیں اور اب اس احتجاجی تحریک نے زور پکڑ لیا ہے جس کے تحت جمعہ سے جیل بھرو تحریک کا آغاز کیا جارہا ہے۔ علامہ حسن ظفر نقوی نے شیعہ گمشدگان کی بازیابی کے لئے جمعہ کو گرفتاری دینے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شیعہ لاپتہ افراد کی واپسی کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے جس کے لیے جمعہ سے جیل بھرو تحریک کا آغاز ہورہا ہے۔ جیل بھرو تحریک کے پہلے مرحلے میں علامہ حسن ظفر نقوی خوجہ مسجد کھارادر سے جمعہ کی نماز کے بعد گرفتاری دیں گے۔
توقع کی جارہی ہے کہ اس موقع پر عزداران امام حسینؑ کا جم غفیر موجود ہوگا جو بعد نماز جمعہ شیعہ لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی اور جیل بھرو تحریک کی حمایت میں خوجہ مسجد کھارادر میں موجود ہوگا۔