Uncategorized

شیعہ لاپتہ افراد کو پاکستان سے محبت اور وفاداری کی سزا دی جا رہی ہے ۔ فیصل عابدی

شیعہ نیوز(پاکستانی خبر رساں ادارہ)سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی نے شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے بنائی گئی کمیٹی کے تحت منعقدہ آل پارٹیز شیعہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیعہ لاپتہ افراد کو پاکستان سے محبت اور وفاداری کی سزا دی جا رہی ہے ، آج میں ریاستی اداروں کو پیغام دیتا ہوں کہ جس دن بھی پاکستان پر برا وقت آیا ہماری ملت اس ملک کی بقا کے لئے آپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ٹی وی پر بیٹھ کر بول رہے ہیں کہ خدا کا شکر ہے پاکستان شام نہیں بنا، پاکستان عراق نہیں بنا اور اگر نہیں بنا تو یہ جان لیں اسکا مرکزی کردار ملت جعفریہ پاکستان ہے کئی برسوں سے ہم لاشے اٹھا رہے ہیں لیکن اس کے باوجود ہم نے پاکستان کے خلاف اسلحہ نہیں اُٹھایا تو یہ ہماری اپنی سرزمین سے وفاداری کی سب سے بڑی دلیل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس دلیل پر چلتے ہوئے ہم ریاستی اداروں کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ ہماری جدوجہد پر امن اور قانونی ہے۔ہم حسینیوں کی تعداد اس مردم شماری میں آٹھ کڑوڑ گیارہ لاکھ ہے ٹی وی پر بیٹھ کر جو لوگ ہمیں پانچ فیصد کی اقلیت بتا رہے ہیں میں ان کو یہ بتادوں کہ ان علماء کرام کی قیادت میں آج سے درودی سوچ کا آغاز ہو رہا ہے اور اب سے جو ہماری خوشی و غم میں شریک نہیں اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں اور اس صف میں اگر کوئی حسینی ہے تو اس سے کہتے ہیں کہ اگر قومی معاملات میں شریک نہیں ہو سکتے تو پھر قوم کی طرف سے تمہارا بائیکاٹ ہے۔ ہم نے یہ عہد کیا ہے کہ ہم جو کچھ بھی کریں گے اس ملک و قوم کی بقا کے لئے کریں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button