Uncategorized

کربلا معمولی جنگ نہیں، اس میں کئی مقاصد پنہاں تھے، مولانا منظور اللطیف

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بزم سرور کونینﷺ کمالیہ کے زیر اہتمام شہدائے کربلا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز عالم دین مولانا منظور اللطیف قمر قادری نے کہا ہے کہ کربلا میں معمولی جنگ نہیں ہوئی، بلکہ اس میں کئی مقاصد پنہاں تھے، جنہیں سمجھنے کی اشد ضرورت ہے۔

کمالیہ میں شہدائے کربلا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اہلسنت عالم دین کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسینؑ نے باطل کے سامنے ڈٹ کر ثابت کیا کہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کو کس طرح اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز رکھا جاتا ہے، جبکہ ظالم و جابر کے خلاف کھڑا ہونا ہی اسلام کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوانوں کو اسلام کی اصل تعلیمات سے روشناس کرایا جائے، تاکہ وہ کفریہ طاقتوں کی سازشوں سے بچ سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button