Uncategorized

شیعہ علماء کرام کی جیل بھرو تحریک کا ایک اور ثمر، کراچی کا ایک اور شیعہ عزادار گھر پہنچ گیا ۔

شیعہ نیوز(پاکستانی خبر رساںادارہ)شیعہ علماء کرام کی جیل بھرو تحریک کا ایک اور ثمر ، کراچی کا عزادارامبر رضاولد محمد حسین بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گیا۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ ایک سال سے گمشدہ شیعہ عزادار امبر رضا ہفتہ کی رات اپنے گھربخیروعافیت پہنچ گیا۔ ایک سال قبل امبر رضا کو سادہ وردی اہلکار اُٹھا کر لے گئے تھے جس کے بعد سے اُن کی فیملی پریشانی میں مبتلا تھی ۔ واضح رہے کہ یکم محرم سے گمشدہ عزاداروں کی بازیابی کے لئے احتجاجی تحریک شروع کی گئی تھی مگر شیعہ عزادارون کی عدم بازیابی پر احتجاجی تحریک جیل بھرو تحریک میں تبدیل ہوگئی اور جس کے بعد سےاب تک 7شیعہ عزادار بازیاب ہو چکے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button