ملتان، جے ایس او کا مرکزی ''احیائے حسینیت کنونشن''کا آغاز، علماء اور طلباء شریک، آمد کا سلسلہ جاری
شیعہ نیوز(پاکستانی خبر رساں ادارہ) جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا تین روزہ سالانہ مرکزی احیائے حسینیت کنونشن کا آغاز امام بارگاہ زینبیہ سوتری وٹ ملتان میں ہوگیا، کنونشن میں ملک بھر سے طلباء کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، شرکاء کنونشن کی رجسٹریشن کے لیے کیمپ لگا دیا گیا ہے، کنونشن کی پہلی نشست میں مختلف ڈویژنز کے ذمہ داران نے اپنے اپنے ڈویژنز کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ کنونشن میں سینیئرز اور علمائے کرام کی ایک بڑی تعداد موجود ہے، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ احسان علی اتحادی، شیعہ علماء کونسل ضلع کشمور کے نائب صدر مولانا غلام حیدر جعفری، جے ایس او صوبہ سندھ کے صوبائی صدر ظہور مہدی، مرکزی جنرل سیکرٹری ذیشان حیدر شمسی اور دیگر بھی موجود ہیں، کنونشن میں طلباء کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کل کانفرنس سے خطاب کریں گے۔