پاکستانی شیعہ خبریں
شیعہ علما کونسل کا کربلا جانے والے زائرین کے قافلے روکنے پر یوم احتجاج
شیعہ نیوز(پاکستانی خبر رساں ادارہ) شیعہ علما کونسل کے زیر اہتمام کربلا جانے والے زائرین کے قافلوں کو بلوچستان میں روکنے کیخلاف یوم احتجاج منایا گیا۔ اس سلسلہ میں محلہ جھک میں علامہ کاشف ظہور نقوی ،علی یونیورسٹی میں ظفر حسین حقانی، شیعہ میانی میں علامہ حسین بخش ، راجہ پور میں اقبال حسین، مظفر آباد میں محمد رضا ،شیر شاہ میں عابد حسین نے نماز جمعہ کے اجتماعات میں قافلے روکنے کی مذمت کی ۔