Uncategorized
چہلم امام حسین ؑ پر ڈبل سواری پر پابندی
شیعہ نیوز(پاکستانی خبر رساں ادارہ)محکمہ داخلہ سندھ نے چہلم حضرت امام حسین ؑ کے موقع پر 9اور10نومبر کو سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائدکر دی۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق خواتین،12سال سے عمر بچے ، بز ر گ شہری،صحافی، سیکورٹی ایجنسیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔