Uncategorized
حضرت امام حسنؑ کے یوم شہادت کے سلسلہ میں دربار حضرت شاہ شمسؒ پر آگ کا ماتم
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)ملتان:۔ قیادت مخدوم زاہد حسین شمسی اور عون حسین شمسی نے کی۔ اس موقع پر مہر مختار چاون، خرم شہزاد موتی والے ،شیخ ندیم، وسیم عارف ، عدنان گولڈ ودیگر موجود تھے ۔علاوہ ازیں مرکزی تنظیم لائسنسداران عزاداری امام حسینؑ کے زیر اہتمام امام بار گاہ امیر شاہ تھلہ سادات میں مجلس عزاء ہوئی جس سے شوکت رضا شوکت، موسیٰ رضا ودیگر ذاکرین نے خطاب کیا۔ بعد ازاں رہائشگاہ کاظم رضا بخاری سے مزین عباس چاون، موسیٰ رضا اور نجات نقوی کی قیادت میں ماتمی جلوس نکالا گیا ۔