پاکستانی شیعہ خبریں

پاکستان آرمی کا میجر وہابی دہشت گردوں کے حملے میں شہید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سکیورٹی فورسز پر وہابی دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں پاکستانی فوج کا میجر شہیدہوگيا۔ پاکستانی فوج کے رابطہ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فوج کے 28 سالہ میجر اسحٰاق ڈیرہ اسمٰعیل خان میں وہابی دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوگئے۔ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا۔شہید ہونے والے میجر اسحٰق کا تعلق خوشاب سے ہے جن کے پسماندگان میں اہلیہ اور ایک سالہ بیٹا شامل ہے۔ شہید فوجی افسر کی نمازِ جنازہ ڈیرہ اسمٰعیل میں ادا کی گئی جس میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت پاک فوج کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button