Uncategorized
اصغریہ علم و عمل تحریک کے دوسرے مرکزی کنونشن کا آغاز ہوگیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کا دوسرا مرکزی کربلا محور انسانیت کنونشن ثقافتی مرکز بھٹ شاہ ضلع مٹیاری سندھ میں شروع ہو گیا ہے، جو کہ 26 نومبر تک جاری رہے گا۔ سندھ بھر سے کارکنان کا قافلوں کی صورت میں بھٹ شاہ پہچنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، کنونشن میں شرکاء خواتین اور مرد حضرات کیلئے الگ الگ پنڈال بنائے گئے ہیں۔ کنونشن کا پنڈال ثقافتی مرکز بھٹ شاھ کے مین آڈیٹوریم میں بنایا گیا ہے، جبکہ اصغریہ خواتین علم و عمل تحریک کے کنونیشن کا پنڈال ثقافتی مرکز کے ہاسٹل پارک میں بنایا گیا ہے۔ کنونشن کے ابتدائی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انجنئیر سید حسین موسوی نے کہا کہ کربلا مظلومینِ جہاں کی آواز ہے، دنیا میں محکوم اور مظلوم اقوام کیلئے کربلا کی تحریک جرأت اور حریت کا سبب ہے۔