Uncategorized

مولویوں میں بدکلامی کرنیوالے "عمران خان" کا ظہور تشویشناک ہے، سبطین سبزواری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک پاکستان صوبہ پنجاب کے صدرعلامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے فیض آباد دھرنے کے خاتمے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ختم نبوت عالم اسلام کا متفقہ عقیدہ ہے، مسلمانوں میں کوئی دو رائے نہیں کہ قادیانی شرعی اور آئینی طور پر دائرہ اسلام سے خارج ہیں، لیکن جمہوری نظام کو غیر مستحکم کرنے اور مقدس نام پر 22 دن تک جاری رہنے والے احتجاج کے پیچھے محرکات پر سوالات موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مولویوں میں بدکلامی کرنیوالے عمران خان کا ظہور تشویشناک ہے، علماء تو قرآن و حدیث کی تعلیمات دیتے ہیں، ان کی زبان سے گالیاں زیب نہیں دیتیں، سیاست میں بدزبانی اور بدتمیزی کے کلچر نے پہلے ہی انبیاء کے شیوے کو بدنام کر رکھا ہے، جو کہ کوئی شریف انسان برداشت نہیں کرسکتا۔

لاہور میں سیاسی سیل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مطالبات کے حق میں احتجاج ہر شہری اور جماعت کا حق ہے، لیکن عام لوگوں کیلئے مشکلات پیدا کرنا اور انتہا پسندانہ رجحانات کے فروغ سے کئی سوالات جنم لے رہے ہیں کہ کہیں جھنگ کے تکفیری دہشتگرد گروہ کے نیست و نابود ہونے کے بعد بریلوی مکتبہ فکر میں کوئی انتہا پسند تنظیم تو پیدا نہیں کی جا رہی ہے، جس سے پُرامن اہلسنت کی معتدل تنظیمیں پیچھے کی جا رہی ہیں اور ایسے عناصر کی سرپرستی کی جا رہی ہے جو کہ انتہاء پسندانہ نظریات رکھتے ہیں اور ان کیخلاف کوئی قانون حرکت میں بھی نہیں آتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button