Uncategorized

مظلوم کشمیریوں کی دادرسی انسانی حقوق کے ٹھیکیداروں پر فرض ہے،آغا سید حامد علی شاہ موسوی

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)تحریک نفاذ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی اعلان کو مسترد کرکے ٹرمپ کے منہ پر تھپڑ رسید کیا اسی طرح اب عالمی ادارے پر لازم ہے کہ وہ کشمیر یوں کے حق خودارادیت کی ادائیگی کیلئے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے ،ابلیسی قوتوں کی کاسہ لیسی میں مصروف مسلم حکمرانوں نے عملی اقدامات نہ کیے تو کشمیر وفلسطین اور روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا قبیح عمل جاری رہے گا ۔امام حسن عسکری علیہ السلام نے شریعت محمدیﷺ کے تحفظ کیلئے لازوال قربانیاں دیں ،آپکی راہ پر چل کر ہر جابر طاقت کو شکست سے دوچار کیا جاسکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے جمعہ کو ایام عسکری ؑکے اختتام پر محفل عسکری ؑسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close