Uncategorized

جھنگ، عاشورہ محرم پر بلا اجازت جلوس نکالنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پنجاب پولیس نے عاشورہ محرم پر بلا اجازت جلوس نکالنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق جھنگ کے علاقے اٹھارہ ہزاری کے نواحی علاقے موضع تروڑ میں اللہ دتہ اور اقبال کے گھر سے انتظامیہ کی اجازت کے بغیر غیر روایتی جلوس نکالا گیا تھا۔ اٹھارہ ہزاری پولیس نے اکیاون نامزد اور تیس نامعلوم مرد و خواتین کے خلاف انسداد دہشت گردی و دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ایف آئی آر سیل کر دی تھی۔ گزشتہ روز چھاپہ مار کارروائیاں شروع کرتے ہوئے نجف، وسیم اور عابد کو گرفتار کر لیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button