Uncategorized

محفل میلاد و جلوس کا اہتمام عاشقانِ رسولؐ کیطرف سے تکفیریت کے مُنہ پر طمانچہ ہے، فضل اصغری

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ)اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر فضل حسین اصغری نے 12 تا 17 ربیع الاول ”ہفتہ وحدت” بفرمان حضرت امام خمینیؒ کی مناسبت سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ہفتہ وحدت انقلاب اسلامی کے بانی حضرت امام خمینیؒ کا وہ کارنامہ ہے، جس نے اُمتِ مسلمہ کو منتشر کرنے والوں کی دُم پر پاؤں رکھا ہوا ہے، چونکہ امام خمینیؒ مغربی استعماری طاقتوں کے مقابل سینہ سِپر رہے، اس لئے جانتے تھے کہ یہ فتنہ پرور قوتیں مسلم اُمہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کا مذموم ارادہ رکھتی ہیں، لہٰذا ضروری تھا کہ اپنے قول و فعل کے ذریعہ اتحاد بین المسلمین کی اہمیت کو اُجاگر کریں۔ اپنے پیغام میں فضل حسین اصغری نے کہا کہ حضرت امام خمینیؒ نے مسلمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ ’’اے طاقتور مسلمانو! خوب جان لو اور دنیا کو بتا دو کہ تم نے فرقہ پرستی اور سرحدی اختلاف کو رد کر دیا ہے، یہ سب تمہاری دشمن قوتوں اور اُن کے چیلوں کی سازش ہے کہ اسلام کی حُرمت کے نام پر تمہیں آپس میں اُلجھائے رکھیں، اِن کا کام دنیا کے سامنے اسلام کے چہرے کو مسخ کر کے پیش کرنا ہے، تاکہ فتنہ پرستوں کو تم پر انگلی اٹھانے کا موقع ملے۔”

فضل حسین اصغری نے مزید کہا کہ حضرت امام خمینیؒ کی باتوں کو سمجھنے والے مسلمان کُھلے دل سے تسلیم کریں گے کہ اُن کے یہ الفاظ universal truth کی حیثیت رکھتے ہیں، جنہیں کوئی جُھٹلا نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینیؒ نے مسلمانوں پر واضح کیا کہ شیعہ سُنی اختلاف دشمن کی خواہش ہے اور اُن کے نزدیک مسلکی اختلاف کو ہوا دینے والے سُنی ہیں نہ شیعہ، بلکہ دشمن کے آلہ کار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فضل حسین اصغری نے تنظیمی کارکنوں کے نام پیغام میں کہا کہ وہ ہفتہ وحدت کو سندھ بھر میں جوش و جذبہ کے ساتھ منائیں، میلاد، ریلیوں اور کانفرنسز کا اہتمام کریں، اہلسنت برادران کی منعقد کردہ محافل، میلاد، جلوسوں میں بھرپور شرکت کریں، محفل میلاد و جلوس کا اہتمام عاشقانِ رسولؐ کی طرف سے تکفیریت کے مُنہ پر طمانچہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button