Uncategorized

ہم جب دھرنے کی کال دینگے تو واپس نہیں آئینگے، علامہ ساجد نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی نے گڑھ مہاراجہ جھنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن ردالفساد کے باوجود صورت حال تشویشناک ہے، میں فلسفہ قربانی پر یقین رکھتا ہوں، ملک اس وقت سیاسی، معاشی اور تعلیمی بحران کا شکار ہے، مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیوں کے مطابق انتخابات آئینی تقاضا ہے اور ہم مقررہ وقت پر ہی انتخابات کے حامی ہیں۔

جھنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دسمبر میں ایم ایم اے کے تیسرے اجلاس میں باضابطہ اعلان اور لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، ہم جب دھرنے کی کال دیں گے تو واپس نہیں آئیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button