مشرق وسطی

داعش کے خلاف فوجی اور ثقافتی جنگ کا سلسلہ جاری رہےگا مفتی اعظم شیخ احمد بدرالدین

شام کے مفتی اعظم شیخ احمد بدرالدین حسون نے علمائے اسلام کے درمیان باہمی ملاقاتوں پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ داعش کے خلاف فوجی اور ثقافتی جنگ کا سلسلہ جاری رہےگا۔

شام کے مفتی اعظم نے شام میں داعش کی شکست کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ داعش دہشت گرد ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوجاتے ہیں انھیں امریکہ اور بعض علاقائی ممالک کی سرپرستی حاصل ہے ۔ داعش کے خلاف فوجی اور ثقافتی جنگ کا سلسلہ جاری رہےگا۔ شیخ بدرالدین حسون نے کہا کہ ایران عالم اسلام میں امن و صلح اور اتحاد کا خواہاں ہے جبکہ بعض علاقائی عرب حکمراں امریکہ کی پیروی میں عالم اسلام میں تفرقہ اور اختلاف ڈالنے کی سازش میں ملوث ہیں۔

انھوں نے کہا کہ خلیجی عرب حکمرانوں کی اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازشیں اور امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ اتحاد کی کوششیں دنیا کے سامنے ہیں اور مسلمانوں کا اعتماد اب امریکہ نواز عرب حکمرانوں سے اٹھ گیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button