مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

رام اللہ میں فلسطینی مجاہدین کا حملہ، 1 اسرائیلی خاتون ہلاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی حکام نے جمعے کے روز رام اللہ کے مغرب میں ایک صیہونی آبادکار خاتون کے ہلاک اور دو افراد کے زخمی ہونے کی سرکاری طور پر تصدیق کر دی ہے۔

اس سے قبل اسرائیل نے اعلان کیا تھا کہ مغربی کنارے میں ایک صیہونی بستی کے نزدیک دھماکے میں 3 اسرائیلی شدید زخمی ہو گئے۔ بعد ازاں ان میں ایک زخمی خاتون چل بسی۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسے شبہ ہے کہ جمعے کے روز بیت المقدس کے شمال مغرب میں واقع صیہونی بستی ڈولیف کے نزدیک ہونے والا دھماکا، ایک فلسطینی حملہ ہے۔

ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے تین اسرائیلیوں کی عمریں 18 سے 46 برس کے درمیان ہیں۔

اس سے پہلے رواں ماہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے نزدیک ایک خارج از خدمت اسرائیلی فوجی قتل کر دیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button