Uncategorized

امریکہ جیسے درندے کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا جائے، جاوید ہاشمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سینیئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ امریکی صدر بوکھلاہٹ کا شکار ہے، پہلے مسلمان ممالک کے شہریوں پر پابندی لگائی تو اب امریکی سفارتخانے کو بیت المقدس منتقل کرنے جیسے گھنائونے فعل کا ارتکاب کر رہا ہے، ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں مسلم لیگ (ن)کے سوشل میڈیا ٹیم کے ممبر شیخ آصف قریشی اور لیگی رہنما عقیل انصاری سے ملاقات کے دوران کیا۔

مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ ٹرمپ کا بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت کا حصہ قرار دینا جلتی آگ پر تیل ڈالنے کے مترادف ہے، امریکی صدر نے عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیا، جاوید ہاشمی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ امریکہ جیسے درندے کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button