لاہور ، آئی ایس اونے امریکی قونصلیٹ کے سامنے احتجاج کا اعلان کر دیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کاایک ہنگامی اجلاس منعقد ہواجس میں جمعہ کے روز لاہور میں امریکی قونصلیٹ کے سامنے مظاہرے کا فیصلہ کیا گیا۔
آئی ایس او لاہورکے صدر ساجد عباس نے اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کا بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینا اور سفارتخانہ منتقل کرنے کا اعلان احمقانہ اقدام ہے، امت مسلمہ کو متحد ہو کر استعماری، صیہونی اور شیطانی قوتوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی منافقانہ کردار کھل کر سامنے آ گیا ہے، اب اُمت مسلمہ کو متحد ہونا ہوگا۔
ڈویژنل صدر ساجد عباس نے کہا کل بروز جمعہ پریس کلب تا امریکی قونصلیٹ اسرائیل نامنظور ریلی کا انعقاد ہوگا، جس میں طلبہ کی کثیر تعداد شریک ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ عالمی امن کیلئے خطرہ ہے اس لئے عالمی برادری کو فوری طور پر اس حوالے سے اپنی پالیسی کا اعلان کرنا ہوگا، او آئی سی سمیت مسلم حکمران بھی صرف بیان بازی پر نہ رہیں بلکہ اسرائیل کی نابودی اور فلسطین کی آزادی کیلئے مشترکہ جدوجہد کریں ۔