پاکستانی شیعہ خبریں

قومی ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل نہیں کیا گیا ،شیعہ کانفرنس

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)بلوچستان شیعہ کانفرنس کے مرکزی بیان میںکہا گیا ہے کہ حکومت اگر قومی ایکشن پلان پر اس کی اصل روح کے مطابق عمل کرتی تو شاید آج پاکستانی عوام ایک خوشحال اور پر امن مستقبل کی طرف جاتے مگر ہمیشہ کی طرح ہمارے حکمران قوم کے عظیم شہداءکے خون پر بھی سیاست کرتے ہوئے آئے اور ہر طرف دہشت گرد ی کی آگ لگائی ہوئی ہے قومی ایکشن پلان پاکستان سے دہشت گردی اور شدت پسندی کوختم کرنے کیلئے ایک فیصلہ تھا جس کی وجہ سے پاکستان میں ایک پرامن ماحول پیدا ہوسکتا تھا پوری پاکستانی قوم نے مل کر حکومت اور تمام سیکورٹی اداروں کی مکمل حمایت اور تعاون کا وعدہ کیا تھا مگر حکومت اور حکمرانوں نے اس کو سیاست کی نذر کردیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button