Uncategorized
سماجی خدمت کیلئے شعبہ صحت بہترین انتخاب :مولانا کاشف
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)شیعہ علماء کونسل ضلع ملتان کے صدر مولانا کاشف ظہور نقوی نے کہا ہے کہ سماجی خدمت کے لئے شعبہ صحت بہترین انتخاب ہے ۔
ملتانـ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بستی کھوکھراں میں بنیادی مرکز صحت میں مریضوں کے لئے جعفریہ یوتھ کی جانب سے وہیل چیئر دینے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد طلحہ نے کہا صحت کو معاشرے میں ہر ضرورت سے زیادہ اہمیت حاصل ہے ۔اس موقع پر ڈاکٹر سید صابر ،اے ڈی جاوید،جواد حیدر،سید بزدار حیدر ، ذوالفقار بخاری ،ندیم حسین قریشی،ڈاکٹر شبیر حسین، ریاض حسین تھہیم، مرید حسین کھوکھر ،ڈاکٹر اختر حسین بھی موجود تھے ۔