Uncategorized

پاکستان کی سیاست میں اب نواز شریف کی کوئی جگہ نہیں رہی، علامہ ناصر عباس جعفری

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ قومی معاملات میں حکمرانوں کی عدم توجہی عوام کی مشکلات میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔ سرکاری اداروں کو دانستہ طور پر تباہی کا شکار کیا جا رہا ہے, تاکہ ملک کو اقتصادی طور پر مکمل مفلوج کرکے یہ ثابت کیا جا سکے کہ نواز شریف کو نااہل قرار دیئے جانے کے فیصلے نے ملک عدم استحکام کا شکار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک پر عملاََ نااہل حکمران ہی ابھی تک اقتدار پر قابض ہیں۔ قومی و عالمی سطح کے اہم معاملات پر فیصلہ کرنے میں وزیراعظم قطعی خود مختار نہیں بلکہ لندن سے ملنے والے حکم کے منتظر رہتے ہیں۔ نااہل حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کے باعث ملک معاشی و اقتصادی تباہی کے دھانے پر پہنچ چکا ہے۔ علامہ ناصر عباس نے کہا کہ قومی اداروں میں میرٹ کو نظرانداز کرکے من پسند افراد کو نوازا جا رہا ہے۔ اہم اداروں میں کلیدی پوسٹوں پر نااہل افراد کی تعیناتی اس امر کی عکاس ہے کہ حکومت کو قومی اداروں اور ملکی ترقی سے کوئی لگاؤ نہیں۔ موجودہ حکومت ’’لوٹو اور لوٹنے دو‘‘ کی پالیسی پر گامزن ہے۔ حکومت کے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل نے عوام اور نون لیگ میں فاصلے پیدا کر دیئے ہیں۔ نواز شریف کی سیاست اب روبہ زوال ہوچکی ہے۔ پاکستان کی آئندہ سیاست میں نواز شریف اینڈ فیملی کی جگہ باقی نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین الیکشن 2018ء کے حوالے سے اپنا لائحہ عمل طے کر رہی ہے۔ قومی انتخابات میں بھرپور طور پر حصہ لیا جائے گا اور کسی ایسی جماعت کے ساتھ قطعی اتحاد نہیں کیا جائے گا جو تکفریت کے فروغ یا دفاع کے لئے کام کر رہی ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button