جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کے خلاف کیس کی سماعت آئندہ سال چار جنوری تک کے لئے ملتوی
شیعت نیوز (منامہ )بحرین میں جمعیت الوفاق کے سربراہ کے خلاف کیس کی یہ سماعت جمعرات کو ہونے والی تھی۔ بحرین کے اٹارنی جنرل نے گذشتہ یکم نومبر کو شیخ علی سلمان پر قطر کے لئے جاسوسی اور بحرین کے قومی مفادات اور فوجی مراکز کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا ہے تاکہ عدالت کی جانب سے ان کے خلاف سخت سزا سنائی جا سکے۔جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان نے اس الزام کی سختی سے تردید کی ہے کہ انھوں نے قطر کے لئے جاسوسی کی ہے۔واضح رہے کہ شیخ علی سلمان دو ہزار گیارہ میں بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے خلاف شروع ہونے والے احتجاجات میں شریک رہے ہیں جبکہ دسمبر دو ہزار چودہ میں کچھ پرامن تقریریں کرنے کے بعد جن میں انھوں نے ملک میں سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کیا تھا، حکومتی کارندوں نے انھیں گرفتار کرلیا۔بعد ازاں جون دو ہزار پندرہ میں آل خلیفہ حکومت کی نمائشی عدالت نے بے بنیاد الزامات منجملہ بحرین کی وزارت داخلہ کی توہین اور قانون کی خلاف ورزی کے لئے لوگوں کو اکسانے کے الزامات کے تحت انھیں چار سال قید کی سزا سنا دی اور پھر اپیل کورٹ نے حکومت بحرین کے خلاف سازش کے الزام کی توثیق کرتے ہوئے ان کی چار سال قید کی سزا کو نو سال قید کی سزا میں تبدیل کر دیا۔