مشرق وسطی

بغداد بڑی تباہی سے بچ گیا، ایئرپورٹ کے اطراف سے کئی میزائل برآمد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  بغداد آپریشن کے کمانڈر نے کہا ہے کہ بغداد ایئرپورٹ کے اطراف سے کئی میزائل برآمد کئے گئے۔

شفق نیوز کی رپورٹ کے مطابق بغداد آپریشن کے کمانڈر احمد سلیم بہجت کا کہنا ہے کہ عراقی فورسز نے بغداد ایر پورٹ کے اطراف سے بغداد بین الاقوامی ایئرپورٹ کی جانب داغے جانے والے کئی میزائلوں کو داغے جانے سے پہلے ہی ناکارہ بنا دیا ہے۔

احمد سلیم بہجت نے کہا کہ ہم نے گراڈ( Grad” missiles) نامی 10 میزائلوں کو ناکارہ بنایا۔ ان میزائلوں کوبغداد ایر پورٹ کے قریبی علاقے التجاوز میں داغے جانے کیلئے رکھا گیا تھا۔

ابھی تک بغداد ایر پورٹ کئی بار دہشتگردوں کے حملوں کا نشانہ بنا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close