Uncategorized

اصغریہ کے مرکزی چیف اسکاؤٹس کا کوٹ ڈیجی میں جاری آئی ایس او کے مرکزی اسکاؤٹ کیمپوری کا دورہ

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اصغریہ اسکاؤٹس پاکستان کے مرکزی چیف عباس علی عسکری نے مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی کے ہمراہ کوٹ ڈیجی خیرپور میں جاری امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی خاتم المرسلین اسکاؤٹ کیمپوری کا دورہ کیا۔ عباس علی نے کیمپ میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر انصر مہدی سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر اصغریہ چیف اسکاؤٹس عباس علی عسکری کا کہنا تھا کہ اسکاؤٹ معاشرے کا کارآمد ترین جزو ہے، جو ذاتی نمود و نمائش کی بجائے فقط رضائے خداوندی کیلئے معاشرے کی خدمت کرتا ہے اور وہ کسی سے بھی شاباشی کا طلبگار نہیں ہوتا، کیونکہ وہ خدمت کو عظمت اور اپنے لئے ایک واجب سمجھتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button