پاکستانی شیعہ خبریں

مستقل امن کیلئے حکومت ٹھوس اقدامات کرے،شیعہ کانفرنس

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر دائود آغا نے نئے سال پر امت مسلمہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم پاکستان کی سلامتی اور امن وامان کے قیام کیلئے خصوصی دعائوں کا اہتمام کرے ۔دریں اثناءبلوچستان شیعہ کانفرنس کے سیکورٹی انچارج قاسم حسینی نے کہا کہ حکومت کو صوبے میں مستقل امن کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ دہشت گردی معاشرے میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔دہشتگردی وشدت پسندی کے خاتمے کیلئے حکومت تمام وسائل بروئے کارلائے ۔انہوں نے کہا کہ آنیوالی نسل کو پرامن اور خوشحال معاشرے دینے کیلئے ہمیں شدت پسندی ودہشتگردی کے خلاف ایک آواز ہو کر معاشرے میں بڑھتی ہوئی نفرت کو ختم کرنا ہوگا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button