Uncategorized

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات کی ملتان میں ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ سے ملاقات، سرائیکی صوبہ کی حمایت

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے دورہ جنوبی پنجاب کے موقع پر ملتان میں سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ رانا محمد فراز نون سے ملاقات کی، اس موقع پر معاون مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید محسن شہریار اور صوبائی سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت سیال بھی موجود تھے۔ ملاقات کے موقع پر سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی شعبہ خواتین کی سربراہ سیدہ عابدہ حسین بخاری، چیف کوارڈینیٹر سید مطلوب حسین بخاری اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ ایس ڈی پی کے سربراہ نے جھوک فراز پہنچنے پر استقبال کیا اور سرائیکی اجرک بھی پہنائی، ایم ڈبلیو ایم کے رہنما اسد عباس نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے سرائیکی جماعتوں کی جانب سے جاری سرائیکی صوبے کی تحریک کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم انتظامی بنیادوں پر الگ صوبے کی ہمیشہ کرتی رہی ہے۔ اس خطے کی محرومیاں دیکھ کر لگتا ہے حکمرانوں کو اس خطے کی عوام سے کوئی ہمدردی نہیں ہے، صوبائی فنڈز کو مخصوص حلقوں اور علاقوں میں استعمال کرنا حکمرانوں کی اس علاقے سے دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button