بحرینی حکومت حقوق کارکنوں اور ان کے رشتہ داروں کو ہراساں اورتشدد کا نشانہ بنانا فوری بند کرے,انسانی حقوق تنظیموں
منامہ: بحرینی انسانی حقوق تنظیموں نے بحرین کے سرگرم کارکنوں اور ان کے رشتہ داروں کو سیکورٹی اداروں کی جانب سے ہراساں اور نشانہ بنانے کی شدید مزمت کی ہے ۔
بحرین سنٹر فار ہیومن رائٹس اینڈ ڈیموکریسی، بحرین فورم برائے انسانی حقوق،یورپی بحرین تنظیم برائے انسانی حقوق اور خلیج انسٹی ٹیوٹ آف ڈیموکریسی اور انسانی حقوق نے بحرینی سیکورٹی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کے ممتاز رہنما احمد سلطان کے بھائی یونس کے ساتھ کی جانے والی جسمانی زیادتی اور بدسلوکی بارے رپورٹ جاری کی ہے ۔
جس میں کہا گیا ہے کہ بحرینی پولیس نے26اکتوبر کو تفتیش کے دوران احمد سلطان کے بھائی یونس پر نہ صرف جسمانی اور نفسیاتی طور پر بے رحمانہ تشدد کیا بلکہ انہیں جنسی طور پر زیادتی کا نشانہ بھی بنایا۔
دوران تفتیش ان کے بھائی سمیت بحرین کے سرگرم کارکنوں کی سرگرمیوں کے بارے پوچھ گچھ کی جاتی رہی ان کے بھائی احمد سلطان جو فی الحال فرانس میں رہ رہے ہیں۔ تفتیش کے بعد طاہر علاوی نامی تفتیشی افسر نے یونس کو نہ صرف ڈرایا دھمکایا گیا بلکہ اسے ملک سے فرار ہونے کیلئے بھی مجبور کیا۔
انسانی حقوق گروپوں نے مطالبہ کیا کہ منامہ اپنے حقوق کے لئے پر امن مظااہرین کے خلاف جاری سیاسی انتقامی کاروائیاں فوری بند کرے اور یونس سے متعلق واقعہ میں حقیقی تحقیقات کروا کے واقعہ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔