مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عراق سے امریکی فوجیوں کا انخلا چاہتے ہیں: الحشدالشعبی

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ ) عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے سربراہ فالح الفیاض نے کہا ہے کہ الحشد الشعبی اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کے فوری انخلا کی خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بارے میں عراقی پارلیمنٹ کا فیصلہ، بنیادی طور پر تحریک مزاحمت کے بہادر کمانڈروں کے خلاف امریکہ کی دہشت گردانہ کاروائیوں سے مربوط ہے۔

الحشد الشعبی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حکومت عراق پارلیمنٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کی خواہاں ہے اور اس نے اس سلسلے میں امریکہ سے گفتگو شروع کر دی ہے۔

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کو شہید کرنے میں حکومت امریکہ کے دہشت گردانہ اقدام کے بعد عراق کے پارلیمانی اراکین نے پانچ جنوری دو ہزار بیس کو عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بل کو منظوری دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button