مشرق وسطی

شامی فوج نے سنجار کے جنوب میں مزید سات قصبوں اور دیہاتوں کا کنٹرول سنبھال لیا

شیعت نیوز (دمشق)شامی فوج کے ایک کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ شامی فوج نے شامی فضائیہ اور توپ خانوں کی مدد سے سنجار کے جنوب میں سات علاقوں منجملہ فحیل، جلاس، رسم العبد، المشیرفہ، روبیدہ، ام خلاخیل اور ام رجیم کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔

ام رجیم پر شامی فوج کا کنٹرول ہوجانے کے بعد سنجار کی طرف کے تمام علاقوں پر کنٹرول کرنا اب آسان ہو گیا ہے۔

شامی فوج نے ادلب کے جنوب مشرقی مضافات میں بھی کئی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔

شامی فوج نے اپنے اتحادیوں کے تعاون سے ریف دمشق سے غوطہ کے مشرقی علاقے کی طرف جانے والے راستے کو بھی اپنے کنٹرول میں لے لیا۔

شام میں غوطہ کے جنوب مغربی علاقے میں واقع حرستا کے اطراف میں اور اسی طرح مرج کے علاقے میں جیش الاسلام دہشت گرد گروہ کے خلاف شامی فوج کی کارروائی جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button