Uncategorized

کراچی، ایف آئی اے کی ویب سائٹ کا قیام عمل میں آگیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ڈائریکٹر آیف آئی اےسندھ ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے کہا ہے کہ سائبر کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے انسداد کے لئے ایف آئی اے کی جانب سے ایک باقاعدہ ویب سائٹ کا قیام کیا گیا ہے جس کے ذریعے سائبر کرائم اور ،ہراسمنٹ کا شکار ہونے والے متاثرین نہ صرف اپنی آن لائن کمپلین درج کرواسکیں گے بلکہ وارداتوں کی بروقت رپورٹنگ کے بعد ان متاثرین ان اس کے کیسوں پر ہونے والی پیش رفت سے بھی آئن لائن آگاہی ملتی رہے گی، یہ بات انہوں نے ایف آئی اے زونل آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے کہا کہ دنیا بھر میں ویب سائٹس اور انٹر نیٹ کے بے تحاشا استعمال ،کمپیوٹرز اور موبائل پر بڑھتے ہوئے انحصارکی وجہ سے سائبر سکیورٹی ہمارے لئے انتہائی ناگزیر ہوچکی ہے، پاکستا ن میں 5کروڑ ایسے صارفین موجود ہیں جوکہ براڈ بینڈ انٹر نیٹ (یوایس بی ،وائی فائی اورمختلف ڈیوائسزکے ذریعے انٹر نیٹ کنکشن)استعمال کر رہے ہیں جبکہ موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد ملک میں ایک اندازے کے مطابق 15کروڑ کے لگ بھگ ہوسکتی ہے ۔ایسی صورتحال میں ہی کچھ منفی ذہن کے حامل افراد انٹر نیٹ کی اس دنیا کو جرائم کے لئے بھی استعمال کر رہے ہیں جنہیں سائبر کرائم کہا جاتا ہے ، انہوں نے مذید بتایا کہ سائبر کرائم سرکل ایف آئی اے سندھ ،نیشنل رسپونس سینٹر فار سائبر کرائم( NR3C) کا ایک حصہ ہے اور اس کے تحت ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی ذمے داریوں میں سائبر قوانین کے نفاذ کے ذریعے سائبر کرائم کا انسداد،سائبر کرائم کے ملزمان کی گرفتاری،ان کیسوں کی تفتیش،ملزمان کا سراغ لگانا اور عدالتوں میں ان کیسوں کی پیروی کرنا شامل ہے ،ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں غیر معمولی تربیت یافتہ اسٹاف کا تقرر کیا جا رہا ہے جو کہ سائبر کرائم کے کیسز کو حل کرے گا ، عمومی طور پر عملہ48گھنٹوں کے اندر رد عمل دے گا جبکہ ہنگامی صورتحال میں ایف آئی اے کے عملے کی جانب سے چند منٹ کے اندر ہی رد عمل فراہم کردیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button