پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ سمیت ملک بھر میں دہشتگردوں کی تربیت کرنیوالے مدارس کیخلاف کاروائی انتہائی ضروری ہے، کاظم حسن

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید کاظم حسن کاظمی نے کہا ہے کہ سانحہ علمدار روڈ کوئٹہ کو 5 سال گذرنے کے باوجود شہیدوں کے خون سے انصاف نہیں کیا گیا، سانحہ علمدار میں 90 سے زائد محب وطن پاکستانی ملت جعفریہ کے غیور فرزندان شہید ہوئے، حکومت ہمیشہ شہیدوں کے خون سے انصاف کرنے کے بجائے معاوضے دیکر اپنی زمہ داری سے دستبردار ہو جاتی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں کاظم حسن نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ، کراچی، شکارپور، جیکب آباد، پاراچنار سمیت کوئی بھی کیس کو منطقی انجام تک نہیں پہنچایا گیا، جبکہ ان تمام دہشتگردی کے واقعات میں ملوث درندے اور ان کے سہولت کار سرپرست آج بھی آزاد گھوم رہے ہیں، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں دہشتگردوں کی تربیت کرنے والے مدارس موجود ہیں، جن کے خلاف کاروائی انتہائی ضروری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button