پاکستانی شیعہ خبریں
ڈیرہ اسماعیل خان: اٹھارہ سالہ جوان حسن علی زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے شہید ہوگئے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ڈیرہ اسماعیل خان کل عید گاہ کے قریب دشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے سید حسن علی ولد سید غلام اکبر المعروف گلو شاہ سکنہ حاجی مورہ شہید ہو گئے.
سید حسن علی کو ڈیرہ اسماعیل خان سے سلام آباد علاج کے لئے لے جایا جا رہا تھا کہ تلہ گنگ کے قریب جاتے ہوئے شھید ہو گئے۔یار رہے کہ شہید سید حسن علی شاہ شہید ممتاز حسین (ٹیچر) اور شہید سید کفایت حسین کا بھتجا تھا.واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک طرف دہشتگرد دندناتے پھررہے ہیں تو دوسری طرف سادہ لباس میں ملوث پولیس اہلکار دہشتگردوں کو پکڑنے کی بجائے عام معصوم شیعہ جوانوں کو انکے گھروں سے اغوا کرکے غائب کررہےہیں۔