Uncategorized

اب فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی ایمبولینسز رجسٹرڈ نہیں کی جائینگی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے اپنے تمام ریجنل دفاتر کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں ریجنل ڈائریکٹرز اور موٹر رجسٹریشن اتھارٹیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ جماعت الدعوۃ کے ذیلی فلاحی ادارے "فلاح انسانیت فاؤنڈیشن” کیلئے ایمبولینسز گاڑیوں کی رجسٹریشن نہ کریں۔

مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے کوئی درخواست موصول ہو جس میں مطالبہ کیا گیا ہو کہ ان کی گاڑی کو بطور ایمبولینس رجسٹرڈ کیا جائے کیا جائے تو ان کی درخواست کو مسترد کر دیا جائے۔ مراسلے میں کہا گیا کہ تا حکم ثانی ایمبولینسز کی رجسٹریشن بند رکھی جائے۔ مراسلہ سیکشن افسر محمد اکرام کے دستخط سے جاری کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button