پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ سے کراچی جانیوالی بولان میل کے ریلوے ٹریک پر دھماکہ، ایک مسافر زخمی

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ریلوے کے مطابق منگل کی شب ڈیرہ مراد جمالی کے پولیس تھانہ صدر کی حدود منگولی کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا، جس سے کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل کی 5 بوگیاں ٹریک سے اتر گئی۔ واقع میں ایک شخص ساگر معمولی زخمی ہوا، جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے کی وجہ سے ٹریک کا چار سے پانچ فٹ کا حصہ اڑ گیا۔ خوف کی وجہ سے دو مسافر بے ہوش بھی ہوگئے۔ واقع کے بعد پولیس اور حساس اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور بولان میل ٹرین کو منگولی اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش نصیرآباد پولیس اور حساس ادارے کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button