پاکستانی شیعہ خبریں

ڈی آئی خان، ٹارگٹ کلرز کا سراغ مل گیا ہے، جلد گرفتار کرلینگے، پولیس

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم تکفیری دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے دن دیہاڑے امام بارگاہ حضرت غازی عباس علمدار (ع) کے متولی مطیع اللہ کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق شہید کو پیچھے سے چھ گولیاں ماری گئیں، جو کہ مہلک ثابت ہوئیں۔ ملزمان کی فائرنگ سے ایک راہگیر محمد جان ولد کریم بخش قوم سپل سکنہ نواب پائوں پر گولی لگنے سے زخمی ہوا۔ پولیس نے موقع پہ پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے، جبکہ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پہ آچکی ہے، جس میں دو موٹر سائیکل پہ سوار چار افراد نے مطیع اللہ کو پیچھے سے فائرنگ کرکے شہید کیا اور ایک حملہ آور نے انتہائی دیدہ دلیری سے شہید کی جیبوں میں سے قیمتی سامان بھی نکالا۔ پولیس کے مطابق محلہ شاہین میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کے چہرے واضح نظر آ رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو ٹریس کر لیا گیا ہے، جنہیں جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button