مشرق وسطی

خطبہ جمعہ کی پاداش میں بحرینی عالم دین کو تین ماہ قید کی سزا

منامہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بحرینی آل خلیفہ حکمرانوں کی قائم کردہ عدالت نے دو سال قبل دیئے گئے خطبہ جمعہ کی پاداش میں مسجد الخیف کے امام جمعہ جماعت اور ممتاز عالم دین شیخ عیسیٰ المومن کو تین ماہ قید کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیجوادیا ۔

ذرائع کے مطابق ان پرحکومت کی جانب سے الدیر گاوں کی مسجد الخیف میں29جولائی 2016میں نماز جمعہ پر دیئے خطبے کی بنیاد قائم کردہ مقدمہ میں تین ماہ کی سزا سنائی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی تقریر میں حکومت کے خلاف نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی تھی۔ عدالت کی جانب سے اسی نوعیت کے ایک پہلے مقدمے مین بھی عدالت انہیں تین ماہ قید کی سزا سنا چکی ہے۔ اور یہ سزا بھی انہیں 5اگست کے2016 خطبہ جمعہ پر سنائی گئی تھی۔

شیخ عسیٰی الموئمن کے اہل خانہ کے مطابق عدالت سے سزا سنا دیئے جانے کے بعد انہیں سیاسی قیدیوں پر پابندیوں اور تشدد کے حوالے سے بدنام زمانہ جیل( جو ) منتقل کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button