مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عالم اسلام میں حضرت فاطمہ زہراؑ کی ولادت با سعادت کا جشن

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) 20جمادی الثانی حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے یوم ولادت باسعادت کو حضرت امام خمینی ؒ کے فرمان پر ایران میں یوم خواتین اور یوم مادر کے طور پر منایا جاتا ہے اور یہ سنت حسنہ دیگر ملکوں میں بھی رواج پا چکی ہے۔

دختر رسول جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ بیس جمادی الثانی ہجرت سے آٹھ سال قبل پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت خدیجہ کبری سلام اللہ علیھا کے بیت الشرف میں اس دنیا میں تشریف لائیں۔

شہزادی کونین اعلی الہی اور انسانی کمالات و فضائل کی حامل تھیں۔ آپ کی الہی فضیلت میں یہی کافی ہے کہ آپ جب بھی بزم رسالت میں تشریف لاتیں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آگے بڑھ کر آپ کا استقبال کرتے اور بی بی دوعالم کو اپنی جگہ پر بٹھاتے۔

ام ابیہا، صدیقہ کبری، حضرت فاطمہ زہرا(س) پوری دنیا کی خواتین کے لئے بہترین اور مثالی نمونہ قرار پائیں۔ آپ ؑ کا یوم ولادت باسعادت، کہ جس تاریخ میں ایران کے بانی حضرت امام خمینیؒ کا بھی یوم ولادت ہے، ایران میں یوم خواتین اور روز مادر سے مناسبت رکھتا ہے اور اس دن پورے ایران میں خواتین اور خاص طور سے ماؤں کے مقام و کردار کی قدردانی کی جاتی ہے۔

شہزادی کونین جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی ولادت با سعادت کی سالگرہ کی مناسبت سے اس وقت پورے ایران میں جشن کا سماں ہے اور یہ سلسلہ جو کل رات سے شروع ہوا آج رات تک جاری رہے گا۔ اس مبارک موقع پرہر طرف لوگ جشن منا رہے ہیں اور جگہ جگہ مٹھائیاں تقسیم کر رہے ہیں۔

ایران کے مقدس شہروں مشہد اور قم میں دسیوں ہزارعاشقان اہل بیت عصمت و طہارت فرزند رسول حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر اور حضرت فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیھا کے حرم مطہر میں موجود ہیں اور بی بی دو عالم کی ولادت با سعادت کا جشن منا رہے ہیں۔ جبکہ ایران کےسبھی چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد اور امام بارگاہوں میں جشن کا اہتمام کیا گیا ہے۔

عراق، پاکستان اور بھارت سمیت دنیا کے گوشہ و کنار سے خبریں موصول ہو رہی ہیں کہ شہزادی کونین کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے جگہ جگہ جشن اور محفل میلاد کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button